نئی دہلی ،23فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو نیشنل ہیرلڈمعاملے میں بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی سے جرح 30 مارچ تک کے لئے ٹال دی۔یہ معاملہ انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی، ان کی ماں سونیا گاندھی اور دیگر کے خلاف دائر کیا ہے۔ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمروشال نے معاملے پر سماعت ملتوی کردی کیونکہ سوامنی موجود نہیں تھے۔گاندھی کے وکلاء نے 4 فروری کو بی جے پی لیڈر سوامی سے جرح کی تھی۔وکلاء نے ان سے کل 18 سوالات کئے تھے۔اس کے بعد معاملے کی اگلی سماعت ہفتہ کو مقرر کر دی گئی تھی، کیونکہ سوامی نے کہا تھا کہ انہیں پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینا ہے۔سوامی نے ایک نجی مجرمانہ شکایت میں راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور دیگر پر محض 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کی دھوکہ دہی کرنے اور دولت غبن کرنے کے لئے سازش کا الزام لگایا ہے، جس کے ذریعے ینگ انڈین پرائیویٹ لمیٹڈ نے کانگریس پر اسوسی ایٹ جرنلس کے بقایہ 90.25 کروڑ روپے وصول کرنے کا حق حاصل کر لیا۔کیس کے تمام 7ملزمین۔ راہل گاندھی، سونیا گاندھی، موتی لال ووہرا، کانگریس کے سینئر لیڈر آسکر فرنانڈیز، سمن دوبے اور سیم پترودا اور ینگ انڈین نے اپنے خلاف لگے الزامات سے انکار کیا ہے۔